اہم خبریں:عمران خان کادورہ فیصل آباد،نون لیگ کی مانسہرہ ریلی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال دیا گیا ہے۔

آج فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان میں لنگر خانے کا افتتاح کریں گے۔ ایک روزہ دورہ فیصل آباد میں عمران خان مزدوروں اور کاروباری حضرات سے بھی ملاقات کریں گے۔

مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی ریلی نکالے گی۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث عائد پابندیوں کے باوجود مریم نواز اورشاہد خاقان عباسی ریلی سے خطاب کریں گے۔

خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو قائل کیا جائے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابوپانے تک سیاسی ریلیوں کو منسوخ کردیا جائے۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں نئے ذیلی ڈویژن اور ڈیٹا پروسیسنگ پلانٹ پر مشاورت ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈےپر غور ہوگا۔

وزارت منصوبہ بندی اور پیداوار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائراگلے 10 برس میں 75 فیصد تک کم ہوجائیں گے۔

سندھ انوسٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ نامعلوم افراد نے ہیک کرلی۔

اس کےعلاوہ، گذشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کا سیزن 5 جیت لیا۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔