ممبئی بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک جھمکا ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز گم ہو گیا جس پر انہوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنا جھمکا گم ہونے پر خود پولیس یا ایئرپورٹ انتظامیہ کو رپورٹ کرنے کی بجائے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کر ڈالی کہ وہ پولیس کو رپورٹ کریں اور جھمکا تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔
جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گیٹ نمبر 8، ٹرمینل 2، ڈرائیو وے، ایمریٹس کاﺅنٹر، سکیورٹی چیک، امیگریشن وغیرہ نجانے کس جگہ میرا ایک جھمکا گر گیا ہے۔ برائے مہربانی پولیس کو رپورٹ کرو اور اسے تلاش کرنے میں میری مدد کرو، میں مدد کرنے والے کو انعام بھی دوں گی۔ہیرے کے یہ جھمکے میں گزشتہ 15سال سے روزانہ پہنتی آ رہی ہوں۔
جوہی کی اس ٹویٹ پر گریما گپتا نامی لڑکی نے لکھا کہ ”سی بی آئی کو بلاﺅ۔ شاہ رخ خان کا کیس حل نہیں ہوا۔ اب آپ کا جھمکا ڈھونڈنے کے لیے ہی ہے وہ۔“صندل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”میڈم اپنے دوپٹے میں ایک گرہ لگا دیں، جب تک جھمکا آپ کو واپس نہیں مل جاتا۔ بعض اوقات یہ عمل کام کر جاتا ہے۔“ذوالفقار نامی شخص نے لکھا کہ ”پریشان نہ ہوں۔ یا تو یہ آپ کو واپس مل جائے گا یا پھر کسی کا قرض اتارنے کے کام آ جائے گا۔“
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.