ایاز صادق کا متنازعہ بیان، ایک اور سینئر رہنما نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا


مسلم لیگ ن کے ریاستی اداروں کے مخالف بیانیے اور ایاز صادق کے متنازعہ بیان کے باعث ایک اوررہنما نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اور خواندگی کمیٹی کی چیئرپرسن روزینہ عالم نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کے بیان سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے، اسی وجہ سے میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ریاستی اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بیان بازی کے بعد مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے بھی پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی آرمی کے خلاف گفتگو کے بعد بہت سے لیگی اراکین نے پارٹی قیادت کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔