ایسی ہیٹ ٹرک تو وسیم اکرم کی بھی نہیں تھی،اداکار یاسر حسین کا اپنی بیوی اقرا عزیز کو شاندار خراج تحسین


اسلام آباد اقرا عزیز کو مسلسل تیسری مرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر ان کے شوہر یاسر حسین نے خوشی کااظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے تصویر کے ہمراہ پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔پوسٹ میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئےلکھا ہے کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک کرنا ایک زبردست کامیابی ہوتی ہے، 2 سال میں بہترین اداکارہ کے 3 ایوارڈز پر مبارک ہو بیگم اقراء عزیز۔ایسی ہیٹ ٹرک تو وسیم اکرم نے بھی نہیں کی تھی،تم بہترین اداکارہ ہی نہیں بہترین بیوی بھی ہو،مجھے تم پر فخر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)