ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد، ویڈیو وائرل


ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گروسری سٹور پر خریداری کرنے گئے جہاں انہوں نے دودھ کے 2 کارٹن گاڑی میں رکھوانے کا کہا سیلز مین نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا تو سلمان مجاہد آپے سے باہر ہو کر اس پر تھپڑ برسانے لگے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان مجاہد نے خریداری کے بعد سیلز مین سے کہا کہ وہ دودھ کے کارٹن ان کی گاڑی میں رکھوا دیں جس پر ذاکر نامی سیلز مین نے کہا کہ ان کو کچھ دیر صبر کرنا ہوگا تو سلمان مجاہد نے جواب دیا کہ وقت کس کے پاس ہے اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔


یہ واقعہ4 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے گروسری سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلزمین پر تشدد کرنے کے بعد سلمان مجاہد نے متعلقہ پولیس کو اطلاع کی اور سیلزمین اور اسٹور منیجر کو حوالات میں بند کرا دیا۔ اس واقعہ میں سلمان مجاہد کے ہمراہ ان کے مسلح محافظوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔