این او سی ختم، عمان کا 100 سے زائد ممالک کو فری ویزا جاری کرنے کا اعلان

این او سی ختم، عمان کا 100 سے زائد ممالک کو فری ویزا جاری کرنے کا اعلان

بحرین میں سولہویں آئی آئی ایس ایس منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی کا کہنا تھا عمان کا اگلے سال کے آغاز میں نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این او سی پالیسی کو ختم کرنا عمان کے 2040 کے ویژن کا حصہ ہے جو سلطنت کی معیشت کو کھولے گا، وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی نے یہ بھی کہا لیبر پالیسی میں ایک اہم پیشرفت جس میں آئندہ چند ہفتوں میں نان اعتراض سرٹیفکیٹ سسٹم کا خاتمہ شامل ہوگا۔

سید بدر نے بتایا کہ ہمارا 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری آمد کو 30 دن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے جس سے ہماری سفر اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا. انہوں نے 100سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری پیش کرنے کے ملک کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ 2020 کے شروع میں عمان کا کہنا تھا کہ وہ یکم جنوری 2021 کو این او سی کو ختم کردے گا.