ایک تولہ سونے کی قیمت مزید 50 روپے کم ہوگئی


ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 50 روپے کم ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 43 روپے کم ہو کر 87 ہزار 877 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 693 ڈالر فی اونس ہے۔