ایک ماہ تک صرف پانی کا استعمال کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

0
1018
سافٹ ڈرنکس، کافی یاچائے وغیرہ جیسے مشروبات کا استعمال چھوڑنا ممکن ہے ؟ یا آپ ان کی جگہ پانی کو دے سکتے ہیں؟
مگر جب پوچھا جائے کہ آخری بار آپ نے چائے، کافی کا استعمال کب کیا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ایک گھنٹہ بھی نہ گزرا ہو۔مگر ایک ماہ تک ان مشروبات کی جگہ پانی کو دینے کے فوائد آپ کودنگ کردیں گے جس کاتجربہ کرس بیلے نامی شخص نے کیا۔چینی کے ساتھ چائے کا ایک کپ جسم میں 30 کیلوریز کا اضافہ کرتا ہے، کافی کے کپ کے نتیجے میں ڈھائی سو کیلوریز جبکہ سافٹ ڈرنکس کی 500 ملی لیٹر کی بوتل 210 کیلوریز جسم کا حصہ بنتے ہیں، اس کے مقابلے میں کیلوریز تو ہوتی ہی نہیںاور جسم کو زیادہ نمی بھی فراہم کرتا ہے۔پانی آپ کی اشتہا پر قابو پالیتا ہے، کیونکہ اس کا استعمال آپ کے اندر بھوک کی بجائے پیاس کی خواہش زیادہ بڑھاتا ہے۔انسانی دماغ کا 75 سے 85 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، جسم میں اس کی مناسب مقدار کی موجودگی کے نتیجے میں دماغ زیادہ ہنسی خوشی کام کرتا ہے، اس کے نتیجے میںآپ کو چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے اور جسمانی تونائی کی سطح کو برقرار رکھنے میںمدد ملتی ہے۔پانی کا استعمال صرف جسم کے لیے صحت مند نہیں یہ آپ کے بٹوے کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔اگر آپ کے اندر پانی کی کمی ہو تو خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس کے باعث دل کو کام کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں پانچ گلاس سے زیادہ پانی پینا ہارٹ اٹیک کا خطرہ 41 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

LEAVE A REPLY