لاہور بابراعظم اور فخر زمان کی عدم موجودگی میں قومی امکان ہے کہ آکلینڈ کے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی اننگزکا آغاز وکٹ کیپر محمدر ضوان اور نوجوان عبداللہ شفیق کریں گے ۔اگر شاداب فٹ نہ ہو سکے تو کپتانی کا تاج بھی محمد رضوان کے سر پر سجایا جا سکتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث فریکچر ہو گیاہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 12 روز تک آرام کرنے کا مشورہ دیاہے جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز شائد نہ کھیل سکیں تاہم اس صورت میں شاداب خان کو کپتان بننا تھا لیکن وہ ٹانگ میں کچھاﺅ محسوس کر رہے تھے لیکن اب ان کی فٹنس میں بہتری آ رہی ہے اور ممکنہ طور پر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں قیادت کریں گے تاہم اگر وہ فٹ نہ ہو سکے تو قوی امکان ہے کہ کپتانی کا تاج عارضی طور پر رضوان کے سر پر سج جائے ۔
محمد رضوان قومی ٹی ٹوینٹی میں بھی کے پی کے کی جانب سے اننگز کا آغاز کر چکے ہیں ۔ مصدقہ ذرائع کا کہناہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈگ آوٹ میں بیٹھ کر مزید انتظار کرنا ہوگا ، ان کی پہلے میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے ، اس سے قبل عارضی طور پر قیادت عماد وسیم کو سونپے جانے کاامکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم محمد رضوان پر مصباح الحق بھر پور اعتماد کر رہے ہیں حالانکہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں وہ بیٹنگ میں ناکام رہے تھے ، حیدر علی نمبر تین اور محمد حفیظ چوتے نمبر پر آئیں گے ۔پانچویں پوزیشن افتخار احمد ، چھٹی شاداب خان اورساتویں عماد وسیم کے حصے میں آئے گی۔
شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف اور وہاب ریاض یقینی طور پر کھیلیں گے جبکہ ایک پوزیشن کیلئے فہیم اشرف اور محمد حسنین کے درمیان مقابلہ ہے ، فہیم اشرف کو ان کی بیٹنگ کے ایڈوانٹیج کی وجہ سے برتری مل سکتی ہے ۔ شاداب خان کے فٹ ہونے کی صورت میں عثمان قادر کو موقع نہیں ملے گا ، خوشدل شاہ پر افتخار کو برتری حاصل ہے ۔
پاکستانی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی اور پوری امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے ، شاداب خان کی فٹنس کو مکمل مانیٹر کیا جارہاہے ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.