”بابراعظم اور ویرات کوہلی ایک جیسے کھلاڑی ہیں“


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی کو ایک جیسا کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بہت ہی اعلیٰ معیار کے کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک آدھ سال میں بابر اعظم نے اس کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے کیلئے ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 کرکٹ سے لوگوں کو متاثر کیا، لوگ اسے ایک بچے کی طرح دیکھتے تھے جس میں شاید بڑے شاٹ کھیلنے کی پاور نہیں، لیکن اپنے حالیہ ٹی 20 گیمز تو ان کے بہت ہی شاندار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں فاف ڈوپلیسی نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 31 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کی ٹیم ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز سے شکست کھا کر پی ایس ایل سے باہر ہوگئی۔