بابراعظم نے نئے سال سے متعلق مداحوں کو کیا پیغام دیا؟


لاہور  نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئے سال سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ خواہش ہے کہ یہ سال دنیا میں امن اور خوشیاں لے کر آئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پاکستان کے سٹار بیٹسمین بابر اعظم نے اپنی تصویر شیئر کی اور نئے سال سے متعلق پیغام بھی لکھا۔ بابر اعظم نے سال 2020ءمشکل حالات میں گزارنے والوں سے خاص طور پر اظہار ہمدردی کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

قومی کرکٹر کے اکاﺅنٹس پر ان کے پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا جبکہ اس کے جواب میں ان کے مداحوں نے انہیں بھی نئے سال کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب کل سے شروع ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی بابر اعظم دستیاب نہیں جس کے باعث مداح خاصے افسردہ ہیں۔