بابراعظم کا انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو حوصلہ

لاہور  قومی کرکٹ ٹیم ے کپتان بابر اعظم نے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ”آپ کے دکھ کا مداوا کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں۔ میری دعائیں آپ کے، آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں، آپ اپنے والد کا فخر ہیں۔“

خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلش کرکٹر بین سٹوکس کے والد کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے اور 65 برس کی عمر میں چل بسے۔ انگلش کرکٹر کے والد کو دماغ کے کینسر کی تشخیص رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔ گیڈ سٹوکس رگبی لیگ کے کھلاڑی اور کوچ بھی تھے، ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق سابق کلب ورکنگٹن ٹاؤن نے کردی ہے۔