بابر اعظم نے ٹی 20میں تیز ترین 2000رنز بنا لیے


ہرارے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، کپتان نے ٹی 20 میچز میں تیز ترین 2000رنز بنا ڈالے ۔

اس سے پہلے ٹی 20 میچز میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا، ویرات کوہلی نے 56میچز کھیل کر دو ہزار رنز بنائے تھے ، بابر اعظم نے 52 ویں میچ میں 2000رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی چھین لیا۔بابر اعظم نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلا ف ہرارے میں تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے نام کیا۔