بالی ووڈ کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا


ممبئی بالی وڈ کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار شرون راٹھور کورونا میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کے موسیقار رہے ہیں اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کے بیٹے نے بھی والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔