بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کی تیاریاں فی یونٹ کتنا اضافہ متوقع ہے ؟عوام کیلئے پریشان کن خبر


اسلام آباد ( آن لائن ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) میں درخواست جمع کر ادی ہے جس پر نیپرا 30ستمبر کو سماعت کر یگا ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ( سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) میں دائر درخواست میں یہ مو قف اختیا رکیا ہے کہ اگست میں پانی سے بجلی کی پیداوار 37.39فیصد، مقامی گیس سے 9.59فیصد، کوئلے سے بجلی کی پیداوار 17.30فیصد، درآمدی

ایل این جی سے 20.90 فیصد جبکہ مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 5.42فیصدر ہی لہذ ا بجلی کی قیمت میں 98پیسے فی یونٹ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضا فہ کیا جا ئے ۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت 30ستمبر کو کر ے گا ۔