بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان، درخواست آگئی


اسلام آباد بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کےلئے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی۔ اس میں سے 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی۔ اس طرح فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔