بجلی کے اضافی بلوں کی شکایت، ایک سیاسی گروپ کو اہمیت دینے پر کھلی کچہری بدنظمی کا شکار، ایک گروپ کا احتجاج، سڑک بلاک کردی


عمرکوٹ  حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو ) چیف کےحکم پر منعقدہ کھلی کچہری سیاست کی نظر ہوگئی، دوسیاسی گروپوں کی تکرار کےباعث اےسی میرپورخاص محمد اقبال وڑائچ کھلی کچہری درمیان میں چھوڑ کر اٹھ گئے جس کے بعد ایک سیاسی گروپ نے احتجاجاً دھرنا دیدیا۔

گذشتہ دوتین ماہ سے اوور بلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حیسکو چیف کےحکم پر اےسی میرپورخاص اقبال وڑائچ نے آج عمرکوٹ میں کھلی کچہری منعقد کی ،سینکڑوں کی تعداد میں صارفین اپنے بل درست کرانے کےلیے پہنچے، اسی دوران ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کو اہمیت دینےپر کھلی کچہری بدنظمی کا شکار ہوگئی جس کے بعد محمد اقبال وڑائچ کھلی کچہری ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے ، ایک گروپ نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا،بعد میں پولیس نے دھرنا ختم کرایا۔


بجلی صارفین نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حیسکو دفتر کےچکر لگالگاکر تھک چکے ہیں، ایک لاکھ تین ہزار روپے کا بجلی بل بھیجا گیا ۔