براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے،وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان کو براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی، جس پر وزیراعظم نے براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کاحکم دیدیا،تحقیقاتی رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،وزیراعظم کو انکوائری رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،جس کے بعد کابینہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں راڈشیٹ انکوائری کمیشن کی 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی گئی، رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا۔

دوسری جانب براڈ شیٹ اسکینڈل سے متعلق اہم فائلیں وزارت خزانہ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے چوری ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے،براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے 29 جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری 2021 کو کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔