برطانوی ایئرلائنز ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کااعلان

برٹش ایئر ویز کے بعد ایک اور برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے بھی پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی ایئر لائنز ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔ سول ایوی ایشن نے ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی اجازت دے دی۔

سی اے اے کے مطابق لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں اڑان بھریں گی، لندن سے اسلام آباد کیلئے ہفتہ وار فی الحال 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئر لائنز پاکستان کیلئے جدید ایئر بس اے 332 استعمال کرے گی۔

ورجن اٹلانٹک ایئر لائنز کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کیلئے پروازیں 13 سے 27 دسمبر تک چلائی جائیں گی۔