برطانوی حکام نے پاکستانی آفیسر کیلئے تاریخی کام کر ڈالا

لندن  پاکستانی نژاد پولیس افسران کا تیار کردہ حجاب مسلمان پولیس سٹاف کے یونیفارم کا حصہ بنادیا اور یہ بڑی اہم پیشرفت ہے ۔

برطانیہ کے شہر نارتھ یارکشائر پولیس میں پاکستانی نژاد آفیسرز عظمیٰ آمریڈی اور عرفان رو¿ف نے مسلمان پولیس خواتین کیلئے حجاب ڈیزائن کرنے کا کارنامہ انجام دیا جسے محکمے کی جانب سے منظور کرلیا گیا اور وہ اب اس کو استعمال بھی کر رھی ہیں۔

حجاب کے ساتھ کام کرنے والی مسلمان خاتون افسر عظمیٰ آمریڈی 13 برس کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے تعلیم مکمل حاصل کرنے کے بعد برطانوی پولیس میں بطور افسر شمولیت اختیار کی اور حجاب کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتی رہیں اور اب انکے حجاب کو سرکاری طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔