برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاعلمی کا ریکارڈ قائم کردیا، مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کا درمیان تنازع قرار دے دیا، جس پر مذاق اڑایا جانے لگا،
معاملہ کچھ یوں ہوا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلاتے ہوئے بتایا کہ بھارتی پنجاب اور مختلف شہروں میں پرامن کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو فوری طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے،جس پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔
دوسری جانب کسانوں نے مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کو نا منظور کردیا ہے، جس کے باعث بھارت میں کسانوں کا احتجاج پندرہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مودی حکومت اور کسانوں کے مذاکرات کا پانچواں دور بھی ناکام رہا،کسانوں نے حکومتی ڈرافٹ مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر پیر کو دہلی چلو مارچ کا اعلان کردیا۔
دہلی اور دہلی آگرہ ایکسپریس وے ہفتے کو بلاک کرنے کی تیاری کرلی گئی ہیں، شدید سردی کے باعث ایک اور کسان کی موت ہوچکی ہے، اب تک پانچ کسان ہلاک ہوچکے ہیں، کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارتی کسانوں کے احتجاج کی حمایت کردی کہا دنیا کے کسی بھی کونے میں پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکہ سمیت کئی ممالک میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،مودی سرکار نے ستمبر میں زرعی اصلاحات کے نام پر کالا قانون منظور کیا تھا، جس کے خلاف یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.