برطانیہ میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اہم اعلان میں کہا ہے کہ 2030 سے برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی نئی کاریں اور وینیں فروخت نہیں ہوں گی اور تمام کاروں کو الیکٹرک کر دیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا ہم نے سبز صنعتی انقلاب لانا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صنعتوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے وزیر اعظم اسے “سبز صنعتی انقلاب” کہتے ہیں۔اس وقت برطانیہ بھر میں لوگ ھر نئی خریدنے والی کار ہائبرڈ یا فل الیکٹرک ھی لے رہے ہیں اور ڈیزل اور پٹرول پر یا آہستہ آہستہ ختم ہونے کو جا رہی ہیں