برطانیہ میں پہلی بار لوگوں کو ایمبولینس کا طویل انتظار


لندن  برطانیہ میں پہلی بار ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کہ لوگوں کو ایمبولینس کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑرہاہے اور اس کی وجہ ممکنہ طورپر کورونا کی وجہ سے ایمبولینس سروس پر پڑنے والا دبائو ہے ۔

رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کچھ حصوں میں مریضوں کو آف لوڈ کرنے کے انتظار میں بہت وقت لگتا ہے،اس وقت ایمبولینسوں کے آنے میں بھی زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ایمبولینس سروسز نے اپنے موقف میں کہا کہ مریضوں کو ہسپتال لانے یالے جانے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے لیکن وہ سروس یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو انتظار نہ کرنا پڑے ۔