بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شور،پنجاب میں کس جماعت کے کتنے ارکان ہیں؟


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پنجاب میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

بلاول بھٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں مگر نون لیگ نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

پنجاب اسمبلی 371 کا ایوان ہے، جبکہ تین نشستیں خالی ہیں، تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن کو 186 ارکان کی ضرورت ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی 181 نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی پنجاب اسمبلی میں 10 سیٹیں ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے 165 ارکان ایوان میں موجود ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 7 اراکین پنجاب اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور راہ حق جماعت کی پنجاب اسمبلی میں ایک نشست ہے۔ پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی تعداد 4 ہے۔