بلوچستان: زیارت میں خام تیل کے ذخائر دریافت


پی پی ایل نے زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے، زیارت بلاک ون سے 800 بیرل یومیہ پیدوار ہوگی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے زیارت بولان بلاک ون میں خام تیل کی پہلی دریافت کی ہے، بلاک ون میں پی پی ایل نے 9 نومبر کو کام کا آغاز کیا تھا۔

پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے آگاہ کردیا۔

پی پی ایل کے مطابق جانچ میں 800 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں، پی پی ایل نے اٹک ریفائنری سے خام تیل کی فروخت کا معاہدہ بھی کرلیا۔

زیارت بلاک ون میں ماری پیٹرولیم کے 60 فیصد اور پی پی ایل کے 40 فیصد شیئرز ہیں۔