بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی حصے میں سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد، گوادر میں 24 فیصد، سبی میں 49 فیصد اور نوکنڈی میں 10 فیصد ریکاڈ کیا گیا۔