بلوچستان: پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ سے ناراض


بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

یار محمد رند کا کہنا ہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کے لیے 5 منٹ نہیں دیے جاتے۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔