بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیر اعظم کا ویژن ہے، اسد قیصر


اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دورہ افغانستان اوربلوچستان کے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے ،صوبے کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی، سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی وار خوشحالی کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گودار پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی کا مرکزبنے گا۔