بلوچستان ہاکی کپ میں کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ہاکیاں چل گئیں


لاہور بلوچستان ہاکی کپ کے دوران پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مخالف کھلاڑی کو ہاکیوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حریف کھلاڑی کو ہاکیاں مارنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول پر10 سال، کاشف شاہ اور حسیب پر پانچ پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پر بھی پانچ سال کا بین لگا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے منیجر رائے عثمان کھرل اور نیشنل بنک کے منیجر و کوچ طاہر زمان کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی کے ممبران میں ظاہر شاہ اور امجد ستی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کر کے مزید ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی۔