بلھیا ڈر اونہاں توں جیہڑے جھک جھک کرن سلام،وزیراعظم کا بشیر میمن کے نام شعر


وزیراعظم عمران خان فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کے تمام الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے چکے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم سے جب صحافیوں نے سوال کیا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بشیر میمن کے ذکر پر شعر پڑھ کر اپنے جذبات کی عکاسی کی ،عمران خان نے کہ اکہ سخت زباناں رکھن والے دیندے نئیں نقصان بلھیا ڈر اونہاں توں جیہڑے جھک جھک کرن سلام۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن جو بھی کہہ رہے ہیں، وہ جھوٹ ہے۔ میں نے انھیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فائز، مریم نواز شریف اور دیگر کیخلاف مقدمات بنانے کا نہیں کہا، ریفرنس فائل کرنا بشیرمیمن کا کام نہیں تھا۔

عمران خان نے بتایا کہ بشیر میمن اومنی گروپ کی جے آئی ٹی پر بریفنگ دیتے تھے۔ ابشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا جس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، اس سے قبل میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو جانتا تک نہیں تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ مریم نواز پر دہشت گردی کا مقدمہ ہونا چاہیے، لیکن میں نے اس سے صاف انکار کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہوگا، وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے حکم کا کوئی انکار نہیں کر سکتا، تمہیں کہا تھا کہ شہباز شریف کو پکڑو، وہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال کی گرفتاری کی بات بھی کرتے تھے۔