بورڈ نےکپتان بنانےکےبعد مکمل اعتماد دیا، بابراعظم

0
34

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بنانے کے بعد مکمل اعتماد دیا ہے کوشش ہے نیوزی لینڈ میں ریکارڈ برقرار رکھیں۔

بابراعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پرجوش ہیں، دورہ نیوزی لینڈ کے میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہر دن ایک نیا چیلنج ہے جس کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سرفراز احمد اور اظہر علی سے کافی کچھ سیکھا ہے۔

تینوں فارمیٹ میں کپتانی کرنے والے بابراعظم نے کہا کہ مشورہ سب سے کروں گا مگر آخری فیصلہ میں خود کروں گا،پوری ٹیم ہی ایک گروپ ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت اچھی ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ اس وقت پوری ٹیم اچھے ردھم میں ہے، خواہش اور ٹارگٹ ہوتا ہے کہ سنچری کروں، بورڈ نے کپتان بنانے سے پہلے مکمل اعتماد دیا ہے۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے وہ کارکردگی دکھائے۔