بچوں کی سرگرمیاں اور لوکیشن معلوم کرنے کیلئے والدین کیلئے مفید موبائل ایپس


کیلیفورنیا: بچے پڑھائی کے بعد اسمارٹ فون کا کیسا استعمال کر رہے ہیں؟اس سوال کے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں لیکن اب والدین کی پر یشانی دور کرنے والی ایپس بھی مارکیٹ میں آ گئی ہیں۔

اس وقت دنیا بھرمیں طلبہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ ’اسمارٹ فون‘ کے ذریعے حصولِ تعلیم میں مصروف عمل ہیں لیکن آن لائن کلاسز کے اختتام کے بعد بچے گیمز اور براوسنگ میں بھی مصروف ہو جاتے ہیں جس کے باعث ان کے قیمتی وقت کا ضائع ہوتاہے لیکن اب مارکیٹس میں ایسی ایپس آ گئیں جن کی مدد سے والدین بچوں کی نگرانی کر سکتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے بچے کی لوکیشن کا پتہ چلاسکتے ہیں کہ وہ اس وقت موبائل فون استعمال کرکے کہاں موجود ہے؟ یہ ایپ آپکو نوٹیفکیشن کی صورت میں الرٹ بھی جاری کرتی ہے کہ آپکا بچہ اس وقت ریگولر مقامات جیسے گھر، سکول کے علاوہ کہاں جارہا ہے۔ یہ ایپ آپ گوگل پلے سےڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

یہ ایپ آپکے فیملی ممبرز اور بچوں کے بارے میں بتاتی ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہے۔ اس ایپ کے ذریعے فیملی ممبر یا بچوں کی لوکیشن کا گوگل میپ کی مدد سے پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ بھی پر موجود ہے یہ ایپ بھی فائنڈ مائی فیملی ایپ سے ملتی جلتی ہے ۔ ۔ اس ایپ کی مدد سے بھی فیملی ممبر یا بچوں کی لوکیشن کا گوگل میپ کی مدد سے پتہ چلایا جاسکتا ہے اس ایپ کی مدد سے بچوں کے فون کی نگرانی کی جاسکتی ہے اور آپ فون پر آنے والی کال بھی سن سکتے ہیں جبکہ والدین بچوں کے براوزر اور میسج بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن یہ ایپ فی الحال آئی فونز کیلئے موجود ہے

گوگل فیملی لنک بھی بچوں کی نگرانی کیلئے زبردست ایپ سمجھی جاتی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں میں موجود ہے۔

اسکے علاوہ کِڈ لوگر، فون ٹریکر، Eset، RealizeD، اوپن ڈی این ایس فیملی شیلڈ بھی مفید ایپس ہیں۔