بڑے لاک ڈاون کے بعد لندن ویران ہوگیا


لندن کورونا کی نئی قسم سامنے آنے اور بڑھتے کیسز کی وجہ سے بڑے لاک ڈاون کے بعد لندن ویران ہوگیا۔

برطانیہ میں ٹیر 4 لاک ڈاون کے بعد رات کے اوقات میں ڈیلی پاکستان کی ٹیم نے لندن کی مین شاہراوں اور مصروف علاقوں کا دورہ کیا ۔ لندن کی سڑکیں جو ہر وقت پر ہجوم رہتی ہیں آج وہ مکمل ویرانکی کا منظر پیش کر رہی تھیں۔

سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی اور لوگ اس قدر کم تھے کہ آپ انکو باأسانی گن سکتے تھے ۔ برطانیہ میں اس وقت لاک ڈاون ہے اور لوگ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔