بگ باس 14 کی ربینہ دلیک کی کچھ سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پہچاننا ہی مشکل


ممبئی  بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ اداکارہ ربینہ دلیک کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ربینہ دلیک نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل 2006 میں ‘مِس شملا’ کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد 2008 میں انہوں نے ‘مِس شمالی انڈیا’ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Entertainment Network (@enterlods1)

اب سوشل میڈیا پر اداکارہ ربینہ دلیک کی پرانی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور اس تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر میں ربینہ دلیک کی اس وقت کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جب انہوں نے مِس شملا 2006 ا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اداکارہ ربینہ دلیک کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی موجودہ اور ماضی کی تصویر کو جوڑ کر موازنہ کیا جا رہا ہے کہ یہ اب کس قدر تبدیل ہو گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیلی ویڑن اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے شوہر ابھینوو شکلا کے ساتھ بگ باس 14 کے گھر میں قدم رکھا تھا۔