بگ بیش لیگ: نئے قوانین متعارف


بگ بیش لیگ میں پاور پلے ضوابط، ایکس فیکٹراور باش بوسٹ نامی نئے قوانین متعارف کرادیے گئے۔

بگ بیش کے نئے قانون کے مطابق ٹی 20 لیگ میں 6 اوورز کے بعد پاور پلےختم ہوجاتا ہے لیکن نئے قانون کے تحت اننگز کے آغاز پر 4 اوورز کا پاور پلے ملے گا جبکہ اننگز کے 11ویں اوور کے بعد کسی بھی وقت بلے بازی کی ٹیم بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے ساتھ باقی 2 اوورز لےسکے گی۔

اسی طرح پہلی اننگز کےابتدائی 10اوورز میں ہر ٹیم اپنی پلئینگ الیون میں 12ویں یا 13 ویں کھلاڑی میں شامل کرنے کا موقع مل سکے گا تاہم تبدیل کیا جانے والے کھلاڑی کی شرط یہ ہے کہ میچ میں بیٹنگ یا زیادہ اوورز بولنگ نہ کی ہو، مثال کے طور پر اگر کوئی بالر اننگز کے ابتدائی اوور میں زخمی ہوجاتا ہے تو اسے فوری طور پرتبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

بیش بوسٹ قانون میں میچ جیتنے کے لئے اب چار پوائنٹس دستیاب ہوں گے، تین پوائنٹس کامیابی کے لیے ہونگے جبکہ ٹیم کو ایک اضافی پوائنٹ دیا جائے گا۔ یہ اضافی پوائنٹ اس صورت میں دیا جائے گا جو ٹیم ہدف کے دوران 10 اوورز میں آگے ہوگی وہ اس ایک اضافی پوائنٹ دیا جائے گا۔