بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری کا کمال پرانی ویڈیو ایل اوسی پر ہونیوالی جھڑپ کی ویڈیو کے طور پر پیش پاکستانی اداکارہ احد رضا میر کو پاک فوج کا افسر ظاہر کر کے شہید کرنے کا دعویٰ بھی کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی ،بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور12 زخمی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا بھی ایک جوان شہید اور پانچ جوان زخمیہوئے،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا برا حال کر دیا۔پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کی۔ لیکن اپنے بھونڈے دعوئوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی میڈیا نے 9

جون 2019 کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بھارتی فوج کی گولہ باری قرار دیا لیکن جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے فوری طور پر نہ صرف بھارتی میڈیا کے جھوٹ کی نشاندہی کی بلکہ بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے سینئر ایڈیٹر نے یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اڑی کے مقام پر تین بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی بری خبر موصول ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے شیئرکی جانے والی ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان میں کی جانے والی جوابی کارروائی کی ہے۔تاہم سوشلمیڈیا صارفین نے فوری طور پر بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی حقیقت بیان کر دی اور بتایا کہ یہ ویڈیو 9 جون 2019 کی ہے جب جہادیوں کی جانب سے ادلب میں القصابیہ کے مقام پر حملہ کیا گیا تھا۔ لیکن بھارتی میڈیا اسے پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائی کے طور پر پیش کررہا ہے جو بھارتی میڈیا کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوئوں کی عکاسی کرتا ہے۔یہی نہیں بھارتی عوام کے کچھ ٹویٹر اکائونٹس پر پاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس احد رضا میر کی تصویر شیئر کر کے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاک فوج کا یہ افسر شہیدہو گیا ہے۔بھارتی عوام کے اس مضحکہ خیز دعوے پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں یہ بتایا کہ پاک فوج کا افسر نہیں بلکہ پاکستانی اداکار احد رضا میر ہیں جنہوں نے ڈرامہ ”عہد وفا” میں پاک فوج کے جوان کا کردار ادا کیا تھا۔