بھارت سے کورونا ویکسین خریدنے کا معاملہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سب کچھ واضح کر دیا


اسلام آباد پاکستان نے بھارت سے کورونا ویکسین خریدنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چین اور برطانیہ سے کوروان ویکسین حاصل کر چکاہے تاہم اب مزید بھارت سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق غریب ممالک میں ویکسین کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم گاوی ویکسین الائنس کے ذریعے گزشتہ سال جولائی میں بھارت سے بھی ویکسین منگوانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس ضمن میں دسمبر 2020 میں بھارت سے ویکسین منگوانے کے حوالے سے معاملہ طے پاگیا تھا۔ اس حوالے سے تیاریا مکمل ہونے کے بعد 17 مارچ کو بھارت سے ویکسین منگوانے کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ کروڑ خوراکیں منگوائی جائیں گی۔جبکہ رواں سال جولائی سے دسمبر تک باقی 3 کروڑ خوراکیں بھی بھارت سے منگوائی جائیں گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے گاوی کے ذریعے ویکسین منگوانے کا معاہدہ گزشتہ سال طے پاگیا تھا۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔