بھارت کو پھر منہ کی کھانا پڑی، چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا


ترجمان چینی وزارت خارجہ چاؤ لی نے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) سے متعلق بھارت کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا مسترد کیا اور اس پر نہ صرف اظہار اطمینان کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ سی پیک میں شامل منصوبے مثبت پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کورونا وائرس کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں مگر پاکستانی حکومت نے بہترین اقدامات اور حکمت عملی کی مدد سے نہ صرف کورونا پر قابو پایا بلکہ سی پیک میں شامل ترقیاتی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری رکھی جس سے اقتصادی استحکام پیدا ہوا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کا مستقبل روشن ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور چین پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔ چاؤ لی نے یہ بھی کہا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجود سی پیک سمیت ’’ون بیلٹ ون روڈ” پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق معاونت فراہم کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کیونکہ حکومتی اقدامات اور کاوشوں سے جہاں کورونا کو قابو کرنے میں مدد ملی ہے وہیں اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تدارک میں بھی معاونت ہوئی ہے۔ لہٰذا ان اقدامات سے بلواسطہ یا بلاواسطہ سی پیک کو فائدہ پہنچا ہے۔

جانئے سی پیک پر اہم خبریں