بھارت کی کسانوں کے احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ طرز کے حملے ، سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت پھر خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف،اطلاعات ملنے پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دبائو بھی ہے۔منصوبے کے تحت ہندوستان پلوامہ طرز پر ایل او سی ،

ورکنگ بائونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے،یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھڑک ماری اور کہا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دے دیا ، جس پر پاکستان نے بھی فوری بھرپور ردعمل دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی حرکت سے قبل گزشتہ برس فروری میں دیے گئے پاکستان کے موثر جواب کو یاد رکھے۔