بین الاقوامی مقابلے میں پاک فوج کے نام ایک اور اعزاز


پاکستان کی عظیم فوج نے اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے بین الاقوامی مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی سے طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے طلائی تمغہ نیپال میں 18 مارچ سے شروع ہونے والے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں جیتا، مقابلے فوجیوں کی جسمانی پھرتی، مہارت اور ذہنی چستی کو جانچے کے تھے، پاکستانی فوج نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں طلائی کا تمغہ جیتا۔

ان مقابلوں میں کراس کنٹری دوڑ، سائیکلنگ اور رافٹنگ پر مشتمل تھے، ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا