بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبر، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آ گیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بیٹی کی طبعیت بلکل ٹھیک ہے، سوشل میڈیا پر میری بیٹی سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔