بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں پر شاہد آفریدی نے بیان جاری کر دیا

لاہورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بیٹی کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے، سوشل میڈیا پر میری بیٹی سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔