تبدیلی سرکار کی معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی ، زرمبادلہ ذخائر کا تین سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی معاشی کارکردگی میں ایک اور سنگ میل، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ جبکہ تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار پانچویں مہینے بھی سر پلس رہا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حجم ایک ارب 64 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کو تقریباً پونے دو ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلندترین سطح پر آگئے ہیں۔