تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کا امیدوار کون ہوگا؟


حکومت کا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے 3 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اورفیصل جاوید کے ناموں پر غور جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی ارکان کی رائے ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لایا جائے جس کی وجہ وہاں تحریک انصاف کے سینیٹرز کی اکثریت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے، جن میں مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے جبکہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے پر اتحادی جماعت کے سینیٹر کی نامزدگی پر بھی غور ہورہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی آج اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ ایم کیوایم کو بھی ملنے کا خیال کیا جارہا ہے جبکہ فنکشنل لیگ بھی اس عہدے پر اپنے سینیٹر کی نامزدگی کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ تحریک انصاف نے مولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ کی آفر کردی ہے جس پر اتحادیوں کے تحفظات بھی سامنے آئے تھے۔ اس پر ایم کیوایم پاکستان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی آفردینےسےپہلےہم سےمشاورت نہیں کی گئی اور نہ بتایا گیا عبدالغفور حیدری کو ایسی آفردینے جارہے ہیں۔