ترجمان پاک فوج نے بھارتی دہشتگردی اور جانیوالی فنڈنگ کے ثبوت شئیر کردئیے


بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں داعش کا قیام چاہتی ہے،ترجمان پاک فوج نے بھارتی دہشتگردی اور دہشتگردوں کو دی جانیوالی فنڈنگ کے ثبوت شئیر کردئیے

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں بھارت کی پاکستان کیخلاف تمام سازشیں بے نقاب کردیں، ترجمان فوج نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں داعش کا قیام چاہتی ہے،بھارتی کرنل راجیش کی صدارت میں چار اجلاس ہوئے،اس میں کالعدم تنظیموں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ و تربیت فراہم کر رہا ہے، بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے سازش کی مصدقہ اطلاعات ہیں،افغانستان میں تعینات بھارتی اہلکار دہشت گردی میں ملوث ہیں،بھارت نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلیے سات سو دہشت گردوں کا دستہ تیار کیا ہے، جن کےلیے ساٹھ ملین ڈالر کی رقم مختص کی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو بھی بھارت کی مدد حاصل تھی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان کو را اسلحہ فراہم کر رہا ہے،را ایجنٹ کو قبائلی علاقوں میں لوگوں کو اکسانے پر لگایا گیا،مقصد قبائلی نوجوانوں کو افغانستان بھجوانا تھا، انہوں نے کہا کہ گوادر حملے، اے پی ایس حملے میں بھی بھارت ملوث رہا، انہوں نے بتایا کہ کرنل پنڈت، کرنل معاذ کے کوڈ سامنے آئے، جنہوں نے پاکستان میں دھماکا خیز مواد منتقل کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ الطاف گروپ کومالی مدد کا ثبوت اجمل پہاڑی کابیان ہے،بھارت 87 دہشت گرد کیمپوں کو چلا رہا ہے،افغانستان میں 66 اور بھارت میں 21 کیمپ ہیں،گوادر حملے میں بھی بھارت ملوث ہے،ملک فرید بھی اے پی ایس حملے میں ملوث رہا،جشن منانے ملک فرید جلال آباد اور بھارت گیا،پاکستانی اداروں نے سازش کو ناکام بنایا،بھارتی را گلگت میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے،کرنل پنڈت، کرنل معاذ کے کوڈ نام سامنے آئے،ان لوگوں نے دھماکا خیز مواد منتقل کیاکرنل پنڈت نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کیسے چلے گا،کرنل پنڈت اور کرنل معاذ کی آڈیو ٹیپ پیش کردی گئی،را نے ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک بنانے کی کوشش کی،نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کی آڈیو سامنے آگئی،را ایجنٹ نے کہا کہ لاہور کی اہم شخصیت کو ماراتو 50لاکھ ملیں گے، اس شخصیت کو مارنے کا کام جلد کرنا ہوگا۔