ترک اداکارہ ’ حلیمہ سلطان‘ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی


انقرہ  ترک ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ میں گھوڑوں پر سواری عام رہی لیکن اب اس ڈرامہ سیریل کی معروف کردار اسرابلجک المعروف حلیمہ سلطان کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ سکوٹی پر جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ ویڈیو ترکی کی ایک گلی میں بنائی گئی اور اداکارہ نے خود ہی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے شیئرکی ۔

یادرہے کہ اسرابلجک نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونیوالے ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کی بیوی کا کردار اداکیا ہے ، اسی ڈرامے کی وجہ سے ان کی پاکستانی فین فالوونگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور اب وہ پاکستان کی مصنوعات کے اشتہارات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 𝗘𝗦𝗥𝗔 𝗕𝗜𝗟𝗚𝗜𝗖̧. (@esbilgiclife)