تھیٹر مالک نے دوستوں کیساتھ مل کر معروف اداکارہ کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

0
109


ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال کے میرین تھیٹر کے مالک نے دوستوں کے ہمراہ مل کر سٹیج اداکارہ ہیرا نور پر بدترین تشدد کیا جس کی درخواست انہوں نے پولیس کو دیدی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سٹیج اداکارہ ہیرا نور نے کہا کہ میں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھی، جہاں پر تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر مجھ پر بیہمانہ تشدد کیا، مالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور مجھ سے زیادتی کرنے لگے۔ میرے انکار پر مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ ہیرا نور نے DPO ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی۔