تیز ترین 1000 رنز کا بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا


لاہور  پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے، انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان ٹی ٹوینٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز سکور کر چکے ہیں، اور آج شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابققومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی 26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرایا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا، انہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔