تیسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناکام ہونے والے افتخار احمد، حسین طلعت اور محمد نواز کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز دانش عزیز، آصف علی اور زاہد محمود کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار ہوئی تو حسن علی کو بھی موقع مل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔