نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران دنانیر مبین نے بتایا کہ وہ کرکٹ کھیلنا بہت پسند کرتی ہیں اور آؤٹ ہونے پر بھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی تھیں جس پر پروگرام میں شریک وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کو تو سیاست میں ہونا چاہیے۔
مختصر ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین المعروف (پاؤری گرل) جو کہ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔
پروگرام کے میزبان شہزاداقبال نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ آؤٹ ہونے کی صورت میں ہار تسلیم کرتی تھیں یا پھر بلا چھین کا بھاگ جایا کرتی تھیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی ہار کو کبھی تسلیم نہیں کرتی تھیں۔
دنانیر مبین کے اس جواب پر پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ان کا مستقبل تو سیاست میں ہے۔
دنانیر سے متاثر ہوتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر بھی اس مقبول ترین پاؤری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے اور اُنہوں نے بھی اپنے منفرد انداز میں تین جملے کہہ دیئے کہ “یہ میں ہوں، یہ جیو کا سیٹ ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے”۔
یاد رہے کہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر اپنی شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو سے اس وقت شہرت حاصل کی جب اس پر بھارتی میوزک پروڈیوسر نے ریپ سانگ تخلیق کیا اور اس کے بعد یہ ویڈیو زبان زد عام ہو گئی اور لالی ووڈ،بالی ووڈ حتیٰ کہ ہالی ووڈ کے فنکاروں نے بھی اس پر اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.